English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چاچا کرکٹ کا قومی ٹیم کے نام پیغام

پاکستان کے معروف ”چاچا کرکٹ“ نے دورہ انگلینڈ پر موجود قومی ٹیم کیلیے پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بحثیت چیٸرلیڈر دنیا بھر میں نماٸندگی کرنے والے ”چاچا کرکٹ“ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ تقریبا 500 میچوں میں ملکی اور غیر ملکی ایونٹس میں قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزاٸی کی۔

چاچا کرکٹ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے افسوس ہے کورونا کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ انگلینڈ نہیں جاسکا تاہم دیگر ذراٸع کے ذریعے ٹیم کی حوصلہ افزاٸی کی کوشش کروں گا۔

چاچا کرکٹ نے شاٸقین سے اپیل کرتے ہوۓ کہا کہ وہ بھی ٹیم کو سپورٹ کریں اور ویڈیو کے اختتام پر چاچا کرکٹ نے پاکستانی ٹیم کیلیے نعرے لگاۓ اور حوصلہ آفزاٸی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے