English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک انگلینڈ سیریز کےدوران  نوبال چیک کرنے کیلیے ٹیکنالوجی استعمال ہوگی

مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کےدوران فرنٹ فٹ نوبال ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

نئی ٹیکنا لوجی کے تحت امپائر ہر گیند کے بعد فرنٹ فٹ لینڈنگ پوزیشن کی نگرانی کرے گا اور اگر ڈلیوری نو بال ہو تو فیلڈ امپائر سے رابطہ کرے گا، امپائر کو ہدایت کی گئی ہے کہ جب تک کہ تیسرے امپائر کی طرف سے ایسا کرنے کا مشورہ نہ دیا جائے تو وہ کسی بھی فرنٹ فٹ کو نوبال نہ کہیں جبکہ آن فیلڈ امپائر ز دیگر تمام قسم کی نو بال کو کال کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

آئی سی سی نے پاکستان اور انگلینڈ کے میچ سے قبل ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایاکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ سیریز میں فرنٹ فٹ نوبال ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا جبکہ مستقبل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔

قبل ازیں رواں سال کے آغاز میں آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار فرنٹ فٹ نوبال ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے