ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر کریکر حملہ، متعدد افراد زخمی

کراچی: گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر مبینہ کریکر حملے میں متعدد کارکنان زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر کریکر حملہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے منعقدہ یوم استحصال ریلی بیت المکرم مسجد گلشن اقبال کے سامنے سے گزر رہی تھی کہ دھماکا ہوگیا، دھماکے میں جماعت اسلامی کے بیشتر کارکنان زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے زخمیوں کو لیاقت آباد، ٹراما سینٹر، سول اسپتال اور جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافز کردی گئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ریلی کے قریب سے گزرنے والے نامعلوم موٹر سائیکل سوار کوئی چیز پھینک کر بھاگے اور دھماکا ہوگیا، کریکرپھینکنے والے موٹرسائکل سواروں کے ساتھ ایک کاربھی تھی جس کا شیشہ ٹوٹ گیا اور حملہ آور کریکر پھینک کر نیپا کی جانب فرار ہوگئے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی اور رینجرز نے ریلی کے شرکاء کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کا کہنا ہے کہ واقعے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں، ریلی کو سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی، ابتدائی معلومات کے مطابق کریکر حملہ موٹر سائیکل سواروں نے کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں