اسلام آباد: بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وزرائے تعلیم کانفرنس ختم ہوگئی، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں 15 ستمبر کو اسکول کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔
اجلاس میں کے پی کے حکومت نے تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے کھولنے کی تجویز دی تاہم باقی تمام صوبوں نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے اسکولز 15 ستمبر سے ہی کھولنے کی تجویز دی۔ ملک بھر میں یکساں نصاب پر بھی مشاورت کی گئی اور اس کی اصولی منظوری دے دی گئی، صوبے یکساں نصاب سے متعلق اپنی تجاویز سے آگاہ کریں گے۔
ANNOUNCEMENT:
All Public Private Schools of Punjab to open September 15th, 2020. This is a tentative date depending on COVID 19 situation in Punjab. SOPs for opening Schools are in place which will be conveyed to everyone. All other news is “FAKE NEWS”— Murad Raas (@DrMuradPTI) August 5, 2020
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ پنجاب میں 15 ستمبر کو اسکول کھولنے کی تاریخ عارضی ہے اور یہ کورونا کی صورتحال پر منحصر ہے جب کہ اسکول کھولنے کے حوالے سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس اوپیزپرعمل کیا جائے گا۔

