ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مانچسٹر ٹیسٹ، سرفراز احمد نے ثابت کیا وہ بڑے کھلاڑی ہیں

مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جارہے سیریزکے پہلے ٹیسٹ میچ میں سابق کپتان سرفراز احمد نےاسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کر کے خود کو بڑا کھلاڑی ثابت کردیا۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میدان میں کھیلے جارہے انگلینڈ اور پاکستان کے میچ کے دوران سابق کپتان اورچیمپینز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفرازاحمد نے بطور 12 ویں کھلاڑی شان مسعود اور شاداب کو پانی پلایا جبکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔

سرفراز احمد نوجوان کھلاڑیوں کو بارہویں کھلاڑی کی حثیت سے پانی پلانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جبکہ سرفراز اس اقدام کے بعدنامور کرکٹرز کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں جنہوں نے بطور 12 ویں کھلاڑی گراؤنڈ پر موجود ساتھیوں کو پانی پلایا ، اس میں پہلا نام ڈان بریڈمین، رکی پونٹنگ  اور عالمی نمبر ایک ویرات کوہلی شامل ہیں ۔

دوسری جانب سرفراز احمد کی تصاویرکو سوشل میڈیا سارفین نے شیئر کرتے ہوئے ٹیم منیجمنٹ کے رویے کے خلاف آواز بلند کی اور کہا کہ سابق کپتان اور چیمپئنز ٹرافی کے فاتح قائد کے ساتھ اس طرح کا رویہ قابلِ مذمت ہے کیونکہ ڈریسنگ روم میں دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے اور یہ کام ان سے بھی کروایا جاسکتاتھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں