English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے الیکٹرک کا کرنٹ سے اموات پر اظہارِ افسوس

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے حالیہ بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموات پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرنٹ لگنے کے واقعات کنڈوں کے استعمال کی وجہ سے پیش آئے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کسی حادثے کا تعلق کے الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر سے نہیں ہے، کرنٹ لگنے کے واقعات گھروں کی اندرونی ناقص وائرنگ سے پیش آئے۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ حادثات غیر قانونی کنڈوں اور برقی آلات کے غیر محفوظ استعمال سے پیش آتے ہیں۔

وواضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 2 روز کی بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے