English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دیانا یاستریمسکا اور کیملا جیورگی ڈبلیو ٹی اے پالرمو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

القمر

روم (جسارت نیوز) یوکرین کی ٹینس اسٹار دیانا یاستریمسکا اور اٹلی کی کیملا جیورگی ڈبلیو ٹی اے پالرمو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکے فرانس کی اوسیان ڈوڈن اور سلووینیا کی کجا جوان پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ کورونا وائرس کے بعد اٹلی کے کنٹری ٹائم کلب میں پہلے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں یوکرین کی ٹینس ا سٹار دیانا یاستریمسکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کی اوسیان ڈوڈن کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے