English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام جم و سوئمنگ پول کھولنے کے حوالے سے اجلاس

القمر

لاہور(جسارت نیوز ) ڈائریکٹرایڈمن ا سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید چوہان اور ڈائریکٹر اسپورٹس محمد حفیظ بھٹی کی سربراہی میں جم اور سوئمنگ پول کھولنے کے حوالے سے کورونا وائرس سے بچائو سے متعلق ایس او پیز طے کرنے کے لئے گزشتہ روز اسپورٹس بورڈ پنجاب میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس چاند پروین، پاکستان کوچنگ سینٹرکے ڈائریکٹر رانا نصراللہ، سی ای او شیپس خواجہ ندیم احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رئیس الرحمان سمیت جم اور سوئمنگ پول مالکان و عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ایس او پیز کا طے ہونا ضروری ہے، احتیاط سے ہی ہم کورونا وائرس سے خود بھی محفوظ رہ سکتے ہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں، جم اور سوئمنگ پول مالکان اور عہدیداران کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہمارا مقصد صحت مندانہ ا سپورٹس سرگرمیوں کا حصول ہے، کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں جم اورسوئمنگ پول میں ایس او پیز پر عمل کرکے ہی کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے، ڈائریکٹر اسپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے کہا کہ کورونا وباء کا زور ٹوٹنے پر پاکستان سمیت دنیا میں تمام سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے