English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اینڈی مرے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے قبل وارم اپ ایونٹ کھیلیں گے

القمر

لندن(جسارت نیوز) انگلینڈ کے نامور ٹینس ا سٹار،3مرتبہ گرینڈ سلام اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے 31 اگست سے شروع ہونے والے دوسرے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے قبل وارم اپ ایونٹ ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن کھیلیں گے۔ منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ اینڈی مرے ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن کے لئے وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ سابق ومبلڈن اور یو ایس اوپن چیمپئن اینڈی مرے کو اس ایونٹ کیلئے امریکی کھلاڑیوں ٹومی پال، ٹینی سینڈگرین اور فرانسس ٹائی فائو کے ساتھ شامل کیا گیا ہے، نیو یارک میں گرینڈ سلام یو ایس اوپن ایونٹ 31 اگست سے شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے