کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کا 72واں یوم آذادی 14اگست کو منایا جائے گا۔ اگر عالمی وبا کی وجہ سے مزید چند روز کھیلوں کے حوالے سے پابندی رہی تو پہلی مرتبہ ملک میں کھیلوں کی تنظیمیں جشن آذادی پر جوش طریقے سے نہیں منا سکیں گی۔ کھیلوں سے وابستہ منتظمین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر پابندیاں ختم کرے اور کھیلوں کے میدانوں کو یوم آذادی پر آباد کرنے کا حکم صادر کرے۔ آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ محض 4دن باقی رہ گئے ہیں اور کسی بھی قسم کی سرگرمیاں شروع نہیں ہوسکیں۔ حکومت کو چاہیے کم از کم میرتھن ریس کی ہی اجازت دے دے ہم ایس او پیز کا خیال رکھیں گے۔
یوم آذادی پر حکومت کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرے، آرگنائزرز
القمر
