English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم 12 اگست کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان 12 اگست کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے جس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ایک روزہ دورے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ دورہ کراچی پر وزیراعظم ارکان اسمبلی اور بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقاتوں کے دوران مختلف معاملات کے علاوہ کراچی میں سستے گھروں کی تعمیر کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ اس دوران وزیراعظم شجرکاری مہم کے تحت کراچی میں پودا بھی لگائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے