English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور میزبان انگلینڈ کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل سیریز  کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے ساؤتھ ہیمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاداب خان کی جگہ فواد عالم کو کھلائے جانے کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی :

کپتان اظہر علی، بابر اعظم، عابد علی، فخر زمان، شان مسعود، امام الحق، اسد شفیق، فواد عالم، محمد رضوان، نسيم شاہ،سرفرازاحمد، شاہين آفريدی، ياسرشاہ، محمدعباس اورسہيل خان ممکنہ قومی اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم 2009 کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہونگے۔

انگلینڈ نے پہلے کھیلے گئے مانچسٹر ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے