English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت کا 14 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی: حکومت سندھ نے14 اگست بروز جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ سندھ سروسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر تمام سرکاری اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے یوم آزادی کے موقع پر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ پاکستان میں 14 اگست کے حوالے تیاریاں بھی عروج پر ہیں اور عوام میں کافی جوش وخروش پایا جا رہا ہے۔ بازاروں میں سبز جھنڈیوں کی بہار ہے اور لوگ اپنے گھروں کو بھی سجا رہے ہیں۔

ملک میں 14 اگست بروز جمعے کو پاکستان کا73واں یوم آزادی منایا جائے گا۔ دن کا آغاز ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوگا۔ مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریبات ہوں گی۔ صدر اور وزیر اعظم قوم کے نام خصوصی پیغامات جاری کئے جائیں گے۔

یوم آزادی مناتے ہوئے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے