English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

15 اگست سے اسکول کھولنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز منصوب صدیقی کا کہنا ہے کہ 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے نہیں کھولنے دیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات کے بعد تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے، 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے نہیں کھولنے دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کریں، خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

مزید تفصیلات کے مطابق ڈی جی پرائیویٹ اسکولز نے مزید کہا کہ اسکولوں کو آگاہ کیا ہے کہ والدین کو کورس اور دیگر اشیاء کے لیے پابند نہ کیا جائے، والدین اپنی سہولت کے مطابق جہاں سے چاہیں خریداری کریں۔

خیال رہے کہ ملک میں کوروناوائرس کے باعث تعلیمی ادارے کئی ماہ سے بند ہیں تاہم کورونا کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومتی اعلان کے بعد آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ حکومت 15 اگست سے ملک بھر کے اسکولز کھولنےکا اعلان کرے، بصورت دیگر وہ خود تعلیمی ادارے کھول لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے