English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شعیب ملک 15 اگست کو انگلینڈ پہنچیں گے

ساؤتھ ہیمپٹن: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل راٶنڈر محمد حفیظ اور اسسٹنٹ ہیڈ کوچ شاہد اسلم کے انگلینڈ میں کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں جبکہ آلراؤنڈر شعیب ملک 15 اگست کو ساؤتھ ہمپٹن پہنچیں گے۔

محمد حفیظ اور شاہد اسلم نے ساؤتھ ہیمپٹن میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیاہے تاہم فاسٹ باؤلر محمد موسیٰ 14 اگست کو اسکواڈ سے الگ ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز محمد حفیظ نے بائیو سیکورماحول کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے گالف کھیلی تاہم اس دوران ایک 90 سالہ خاتون کے ساتھ تصویر بھی بنالی اور اس تصویر کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کردیا جس ہر برطانوی میڈیا نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اس سے انگلش فاسٹ باٶلر جوفرا آرچر بھی ایسی حرکت کرچکے ہیں جس انہیں جرمانہ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے