English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جشن آزادی کے موقع پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مملکت خداد پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک کی تمام کھیلوں سے وابستہ تنظیمیں پر جوش طریقے سے منائیں گی۔ تقاریب کا آغاز آج صبح پرچم کشائی ، کیک کاٹنے اور پودے لگانے کے ساتھ ہوگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جشن آزادی کے موقع نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آج سہ پہر 4 بج کر 45 منٹ پر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور پر کھیلا جائے گا۔محمد خالد محمود سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن ہونگے مہمان خصوصی ہونگے۔اس موقع پر پودے لگائیں جائیں گے، یوم آزادی کیک کاٹا جائے گا اور صحافیوں کے ساتھ بھی نشست منعقد ہوگی۔ کراچی ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ” یوم آزادی پاکستان شو فائٹ باکسنگ” مقابلے آج شہید زائد حسین بلوچ با کسنگ کلب علی نواز روڈ بغدادی لیاری میں 4 بجے سہ پہر منعقد ہونگے ۔ ایشین گولڈ میڈ لسٹ باکسر علی بخش بلوچ مہمان خصوصی ہونگے جو فیصل رشید،اور فارس 4بجے سہ پہر پرچم کشائی کرنے کے بعد مقابلوں کا افتتاح کرینگے۔آرگنائزر قومی کوچ عبدالستار بلوچ کے مطابق انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور 73واں یوم آزادی پر کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کلب میں مقابلہ دیکھنے کے لیے موجود ہوگی۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت آج نمائشی فلڈ لائٹ ہاکی میچ کھیلا جائیگا،کے ایچ کے سیکریٹری حیدر حسین کے مطابق اولمپین حنیف خان اور ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کے نام سے منسوب کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس، نیپا گلشن اقبال کی آسٹروٹرف پر 9بجے شب کمشنر کراچی الیون اور سیکریٹری اسپورٹس سندھ الیون کے درمیان میچ ہوگا، اس موقع پر حکومت سندھ کے سیکریٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ مہمان خصوصی ہوں گے، بعد ازاں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوگا۔ نیشنل سائیکلنگ اکیڈمی کے زیراہتمام جشن آزادی سائیکل ریس آج لاہور میں ہوگیَ۔ گذشتہ روز قومی کوچ سردار نزاکت علی نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ریس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن بھی ملک میں جشن آزادی کے سلسلیمیں صوبائی ایسوسی ایشن کو سائیکل ریس منعقد کروانے کی ہدایات جاری کر چکی ہے۔دیگر تنظیموں کی طرح ملک میں مختلف ا سپورٹس تنظیموں کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں فٹ سال، نیٹ بال، آرچری، تائیکوانڈو، تھروبال، ٹینس، اسکواش، سائیکلنگ، روپ اسکیپنگ کے مقابلے آج ہوں گے۔ گذشتہ روز مختلف ا سپورٹس تنظیموں کے عہدیداروں نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جشن آزادی کے سلسلے میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی ا سپورٹس تنظیموں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ان کھیلوں کے مقابلے لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں ہوںگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے