سید پرویز قیصر
ساوتھمپٹن میں انگلینڈ کے خلاف شروع ہوا دوسرا ٹیسٹ میچ پاکستان کے مڈل آڈر بلے باز اسد شفیق کا لگاتار 71 واں ٹیسٹ میچ ہے۔ اس وقت جو کھلاڑی کھیل رہے ہیں ان میں یہ لگاتاردوسرے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ ہیں۔آسڑیلیا کے آف اسپنر ناتھن لیون نے ابھی تک لگا تار74 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔
دائیں ہاتھ سے مڈل آڈر میں بلے بازی کرنے والے اسد شفیق نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ جنوبی افریقا کے خلاف ابو ظبی میں نومبر2010 میں کھیلا تھا۔5ٹیسٹ کھیلنے کے بعد وہ زمبابوبے کے خلاف بلاوایو میں ستمبر 2011 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں شریک نہیں ہوئے تھے۔
لگاتار71 ٹیسٹ میچ کھیلنے کی شروعات اسد شفیق نے سری لنکا کے خلاف ابو ظبی میں اکتوبر2011 میں کھیلے گئے ٹیسٹ سے کی تھی۔ سری لنکا کے خلاف وہ3ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں شریک ہوئے تھے۔
ابھی تک اسدشفیق نے جو 70 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے انکی 125 اننگزمیں 38.89 کی اوسط اور 48.68 کے اسڑئیک ریٹ کے ساتھ12 سنچریوں اور 27 نٖصف سنچریوں کی مدد سے 4629 رنز بنائے ہیں۔ وہ 13 مرتبہ صفر کا شکار ہوئے اور انکا سب سے زیادہ اسکور137 ہے جو انہوں نے2 مرتبہ بنایا ہے۔ پہلی مرتبہ انہوں نے شارجہ میں نومبر2014 میں 183 منٹ میں 148 گیندوں پر18 چوکوں 6 چوکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے تھے۔اس ٹیسٹ میں پاکستان کو ایک اننگ اور80 رنز سے جیت ملی تھی۔ دوسری مرتبہ انہوں نے برسبین میں آسڑیلیا کے خلاف دسمبر2016 میں 336 منٹ میں 207 گیندوں پر13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے تھے۔ دن اور رات کے اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 39 رنز سے شکست ہوئی تھی۔اسد شفیق نے جو70 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں ان میں31 میں پاکستان کو جیت ملی ہے۔32 ٹسٹ میچ انکی موجودگی میں پاکستان ہاری ہے جبکہ12 ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔ انہوں نے سب سے زیادہ سنچریاں ہارے ہوئے میچوں میں بنائی ہیں۔32 ہارے ہوئے ٹیسٹ میچوں کی 64 اننگز میں وہ6 سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے۔ جیتے ہوئے 31 ٹیسٹ میچوں کی44 اننگز میں انہوں نے 4 مرتبہ 100 سے بڑی اننگز کھیلی ہیں۔ برابری پر ختم ہوئے12 ٹیسٹ میچوں کی17 اننگزمیں اس بلے باز نے 2 سنچریاں بنائی ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ لگاتار میچ کھیلنے کا ریکارڈ انگلینڈ کے الیسٹر کک کے پاس ہے۔ انہوں نے 161 ٹیسٹ کھیلے جس میں سے 11 مئی2006 اور 11 ستمبر 2018کے درمیان وہ لگاتار159 ٹیسٹ میچ کھیلنے میںکامیاب رہے تھے ۔ آسٹریلیا کے ایلن بورڈز نے156 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں سے153 ٹیسٹ میچ انہوں نے10 مارچ1979اور29 مارچ1994 کے درمیان لگا تار کھیلے تھے۔ ایلن بورڈر نے پہلے 3ٹیسٹ کھیلنے کے بعد ایک ٹیسٹ مس کیا تھا جس کے بعد وہ آسٹریلیا کے ہر ٹیسٹ میں کھیلے تھے۔
پاکستان کے لئے لگا تار دوسرے سب سے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑی جاوید میانداد ہیں۔ انہوں نے 14 دسمبر 1977 اور 6 جنوری1984 کے درمیان لگاتار53 ٹیسٹ کھیلے تھے۔ جاوید میاںنداد نے ایسا اپنے پہلے60 ٹیسٹ میچوں میں کیا تھا۔
اسد شفیق کی مسلسل 71 ویں ٹیسٹ میچ میں شرکت
القمر
