English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

20 فیصد رعایت نہ دینے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کی فیس میں رعایت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کورونا وائرس کی وباء کے دوران فیس میں 20 فیصد رعایت نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا کہ ڈی جی پرائیوٹ اسکولز 20 فیصد رعایت کے قانون پر عمل درآمد کرائیں، والدین فیس میں رعایت نہ دینے والے اسکولوں کی شکایت درج کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے حکم دیا کہ شکایات ملنے پر ڈی جی پرائیویٹ اسکولز نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کریں۔ سندھ ہائی کورٹ نے انہیں حکم دیا کہ عدالتی حکم پر سختی سے عمل درآمد کرائیں، عدالتی حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ 20 دن میں پیش کی جائے۔

ڈی جی پرائیویٹ اسکولز نے عدالتِ عالیہ کو فیسوں میں کمی نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سندھ حکومت کی جانب سے بھی 20 فیصد اسکول فیس میں رعایت پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے تمام فریقین کی رضامندی کے بعد درخواست نمٹا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے