English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم آج پشاوربی آر ٹی کا افتتاح کریں گے

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختون خواحکومت نے صوبے میں اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کے بعد بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) فلیگ شپ پراجیکٹ کو مکمل کرلیا ہے اور آج وزیراعظم اس اہم منصوبے کاافتتاح کریں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان پشاوربی آرٹی منصوبہ کے افتتاح کے لئے آج ایک روزہ دورہ پر پشاور پہنچیں گے، وزیراعظم چمکنی اسٹیشن سے بی آر ٹی بس منصوبے کا افتتاح کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اوروفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے جب کہ گورنرخیبرپختون خوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے