کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور شاہد آفریدی نے یوم آزادی کے موقع پرقوم کے نام پیغامات شیئرکیے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا پیارا ملک ہے جس نے ہمیں سب کچھ دیا ہے ۔ ایک مشہور قول ہے کہ جو اپنے ملک سے پیار نہیں کرتا ، وہ اپنی زندگی میں کسی بھی چیز سے پیار نہیں کرسکتا ، اور یہ سچ ہے۔ ہمارے پیارے ملک پاکستان نے ہمیں سب کچھ دیا تھا لہذا ہمیں اپنے دل سے ہر چیز اسے واپس کرنی ہوگی اور اس کے عروج ، ترقی اور استحکام میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔سابق آل رائونڈرشاہد آفریدی نے یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے بہادر ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے لکھا کہ “میں ہر ایک کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ آئیے اپنے بہادر ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے انسانیت ، مساوات اور سب کے لئے احترام کو فروغ دینے ، ہماری قوم کے مستقبل کی حفاظت کی! پاکستان زندہ باد !۔دوسری طرف پاکستان کے 73ویں یومِ آزادی کے موقع پر بین الاقوامی کرکٹرز نے بھی پاکستان میں موجود اپنے مداحوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی ہے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ڈیرن سیمی نے مزارِ قائد پر لی گئی اپنی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔سبز ہلالی پرچم ہاتھ میں تھامے قومی لباس پہنے ڈیرن سیمی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جشن آزادی مبارک پاکستان۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں دل دل پاکستان، جان جان پاکستان کا بھی اضافہ کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی پاکستان میں موجود تمام دوستوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔انہوں نے دعائیہ کلمات لکھتے ہوئے کہا کہ آنے والا سال ملک کے لیے خوشحالی اور امن لے کر آئے۔
ملکی و غری ملکی کرکٹرز کی پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد
القمر
