English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شان مسعود کا انگلش پیسر جیمز اینڈرسن کیخلاف منفی ریکارڈ

القمر

ساؤتھیمپٹن(جسارت نیوز) پاکستانی اوپننگ بیٹسمین شان مسعود کا انگلش پیسر جیمز اینڈرسن کیخلاف منفی ریکارڈ توانا ہوتا جا رہا ہے جو دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ایل بی ڈبلیو ہوئے تو یہ 7واں موقع تھا جب جیمز اینڈرسن نے انہیں پویلین واپس بھیج دیا۔دلچسپ ترین بات یہ ہے کہ حالیہ دورے سے قبل شان مسعود محض 57 گیندوں پر انگلش پیسر کے ہاتھوں 2.50 کی اوسط سے6 مرتبہ آئوٹ ہو چکے تھے جنہوں نے اینڈرسن کیخلاف اپنا ریکارڈ قدرے بہتر (4.86) کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے، اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شکست کو بھلا کر پاکستان ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ سے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہے جہاں میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا، پچھلے میچ میں سنچری اسکور کرنے والے اوپنر شان مسعود اس مرتبہ صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔کپتان اظہر علی ایک مرتبہ پھر ناکام ثابت ہوئے اور 85 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے