English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پہلی ستمبر سے بزرگوں کی پنشن گھر پر پہنچائیں گے، زلفی بخاری

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پہلی ستمبر سے بزرگوں کو گھر پر جاکر پنشن دیں گے۔ کھیوڑہ میں ایمپلائز اولڈ۔ایج بینیفیٹس انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں زلفی بخاری نے کہا کہ مجھے پتا ہے زیادہ تر پنشنرز کھیوڑہ میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دوسری حکومتوں کی طرح نہیں کہ جو وعدہ کرکے بھول جائیں گے، ہم نے 2 سال میں پنشن ساڑھے 8 ہزار روپے کردی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ پچھلے 3 ماہ میں ہم نے 30 ارب روپے جمع کیے، ای او بی آئی کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، نجی بینک سے آپ کو پنشن براہ راست آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پنشن پر آپ کو کریڈ ٹ کارڈ ملے گا اور قرض کی سہولت بھی ملے گی، ہم مزدور کو گھر بھی بناکر دیں گے، آپ خود بھی ای او بی آئی میں رجسٹرڈ کرسکیں گے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ ای او بی آئی کی سمری وزارت قانون کو بھیجی ہے، ہر وہ شخص ای او بی آئی کا حقدار ہوں گا جو کام کرتا ہے، فری لانس جرنلسٹ اور کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین بھی ان میں شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے محرم ایس او پیز کے مطابق گزاریں کیونکہ وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

اس سے قبل تقریب سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خطاب کیا اور کہا کہ ہم الیکشن کے دوران جو بھی وعدے کیے تھے وہ پورے کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے