English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آصف زرداری سمیت 13 ملزمان کیخلاف چارج شیٹ جاری

اسلام آباد: جعلی اکاونٹس کیسز میں آصف علی زرداری سمیت 13 ملزمان کی چارج شیٹ جاری کردی گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے پارک لین کمپنی ریفرنس کی 17 صفحات کی چارج شیٹ جاری کردی جس کے مطابق آصف زرداری نے یونس قدوائی اور اقبال میمن کے ذریعے جعلی کمپنی پارتھینون بنائی۔

آصف زرداری نے فراڈ کے ذریعے نیشنل بنک سے قرض لینے کا منصوبہ بنایا اور جعلی کمپنی سے رقم اپنی کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی۔ چارج شیٹ کے مطابق ڈیڑھ ارب روپے کی کرائم پروسیڈ (کالا دھن) چھپانے کے لیے اسے جعلی اکاؤنٹس میں گھمایا گیا۔

آصف علی زرداری نے اپنے موقف میں کہا کہ تمام الزامات کو مسترد کرکے اپنا مکمل دفاع کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے