English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فواد عالم کی ناکامی پر کافی حیرت زدہ ہوں، رمیز راجا

القمر

لاہور(جسارت نیوز) انگلینڈ کیخلاف ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں فواد عالم کی ’’کم بیک ناکامی‘‘ رمیز راجہ کیلیے حیرت کا باعث بن گئی جنہوں نے تسلیم کیا کہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کو اگرچہ مشکل حالات میں کھیلنے کا موقع ملا مگر جس انداز سے وہ آؤٹ ہوئے وہ ایک حیرت انگیز منظر تھا البتہ امید ہے کہ دوسری اننگز میں وہ زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔واضح رہے کہ دس سال سے زائد عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر فواد عالم محض چار گیندیں کھیل سکے اور صفر پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔رمیز راجہ کے مطابق فرسٹ کلاس کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ رنز اسکور کرنے والے فواد عالم کیلیے سارا پاکستان دعائیں کر رہا تھا اور اگرچہ انہیں کافی مشکل حالات میں چانس ملا لیکن اعتراف کرنا ہوگا کہ ان کی ناکامی کافی حیرت انگیز تھی۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کا صفر بھی ہیڈلائنز کی زینت بن گیا کیونکہ پاکستانی پرستار انہیں ایک موقع دینے کا تقاضا کر رہے تھے جو آخرکارانہیں مل گیا لیکن بدقسمتی سے وہ اس کا فائدہ اٹھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور یہ بات ثابت ہو گئی کہ کرکٹ کا کھیل مساوات کا حامی ہے۔سابق قومی کپتان نے توقع ظاہر کی کہ دوسری اننگز میں موقع ملنے پر فواد عالم اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے زیادہ بہتر کھیل پیش کریں گے جس کی انہیں کیریئر کے اس موڑ پر بہت زیادہ ضرورت بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے