English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سائیکلنگ فیڈریشن کا 5 ایونٹس کے شیڈول کا اعلان

القمر

اسلام آباد (جسارت نیوز) حکومت کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کے بعد پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے رواں سال اکتوبر سے دسمبر تک 5 ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیاگیا۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فیڈریشن نے5 ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق نیشنل روڈ سائیکل ریس برائے مینز اسلام آباد سے مری26 اکتوبر، نیشنل سائیکلنگ کورس24 سی25 اکتوبر اسلام آباد، بین الصوبائی روڈ ویمنز سائیکلنگ چمپئن شپ 15 نومبر کراچی، 5ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ 12 سی15 نومبر کراچی جبکہ 66 ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ 17 سی20 دسمبر تک لاہور میں ہوگی۔سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کے بعد ہم نے بھی رواں سال 5 ایونٹس کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے نہ صرف ملکی معیشت متاثر ہوئی بلکہ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں ہیں۔ انہوں نے تمام یونٹس کوآگاہ کیا ہے کہ وہ ایونٹس کے لیے باقاعدہ تربیت شروع کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے