English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے سے کراچی کے 10 افراد ڈوب کر جاں بحق

کراچی: سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں کینجھر جھیل میں سیاحوں سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں10 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشتی الٹنے سے ڈوب کر مرنے والوں میں 21 سالہ عروج دختر عثمان غنی اور3 سگی بہنیں سعدیہ، شائزہ، علیشاہ بھی شامل ہیں۔ ذرائع ریسکیو کے مطابق ڈوبنے والوں کا تعلق محمود آباد کراچی سے بتایا جاتا ہے جو پکنک منانے جھیل پر آئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ کینجھر جھیل میں سیاحوں سے بھری کشتی تیز ہواؤں کے باعث الٹی، اور واقعہ کشتی کی لکڑی پرانی ہونے اور زیادہ سواری بٹھانے کی وجہ سے پیش آیا، جس کے باعث 7 خواتین اور 3 بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں، جب کہ 3 خواتین ماہین، رشیداں اور روبینہ کو بچا کر سول اسپتال مکلی منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

کینجھر جھیل کشتی حادثے میں لاپتہ افراد کو بچانے کے لیے پاک بحریہ نے بھی معاونت کی اور سول انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ کے غوطہ خور اور میڈیکل ٹیم سرچ اور ریسکیو آپریشن میں حصہ بنے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے