ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرونا وائرس کی سو گنا خطرناک قسم کی ملائشیا میں تشخیص: سینکڑوں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ

شفقنا اردو: ملائشیا میں عالمی وبا کا باعث بننے والے کرونا وائرس کووڈ 19 کی ایک اور خطرناک ترین قسم دریافت ہوئی ہے۔ اسے وائرس کا سٹرین کہا جاتا ہے۔ ملائشیا کے وزیر صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کرونا کا یہ سٹرین موجودہ کرونا وائرس سے 100گنا زیادہ خطرناک ہے کیوں کہ اس میں انفکیشن پھیلانے کی صلاحیت 100 گنا زیادہ ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ملائشیا میں یہ سٹرین ایک بھارت پلٹ ریستوران مالک میں پایا گیا تھا جس نے کرونا وائرس کی خود میں موجودگی کو چھپایا۔ اس پر اسے پانچ ماہ کی قید اور بھاری جرمانہ تو کیا گیا ہے تاہم اس نے ایک ایسے کلسٹر کو جنم دے دیا ہے جس میں وائرس کا یہ ملک سٹرین موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے ملائشیئن وزیر صحت نے کہا ہے کہ لوگ احتیاط کریں، کہ یہ وائرس بہت ہی مہلک ہے۔ دوسری جانب بلومبرگ نے اپنی اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ وائرس کا یہی سٹرین یورپ اور امریکا میں پایا گیا ہے لیکن اس کی شرح اموات اتنی نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں