English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پارک لین کیس؛ آصف زرداری کیخلاف ایک اورضمنی ریفرنس دائر

راولپنڈی: پارک لین کیس میں سابق صدرآصف زرداری کے خلاف نیب نے ایک اورضمنی ریفرنس دائرکردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارک لین کیس میں نیب راولپنڈی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدرآصف زرداری کے خلاف ایک اورضمنی ریفرنس دائرکردیا۔ ضمنی ریفرنس میں جعلی دستاویزات پرقرض لینے کے شواہد شامل ہیں۔

ضمنی ریفرنس کے مطابق پارک لین کمپنی قرض واپسی سے انکارکرتی رہی ہے جب کہ نِجی بنک کے مزید دو ملزمان ضمنی ریفرنس میں نامزدکیے گئے ہیں۔

‎اس سے قبل احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فردِ جرم عائد کردی تھی تاہم آصف زرداری سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے