English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وقاریونس نے ڈے نائٹ ٹیسٹ کرکٹ کی حمایت کردی

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے ڈے نائٹ ٹیسٹ کرکٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ میں ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ تبدیلیوں کے حق میں نہیں۔انہوں نے گزشتہ روز آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ بارش سے متاثرہ میچز پر کوئی شکوہ نہیں کر سکتے ،انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنی ہو تو خراب موسم کو ہمیشہ سامنے رکھنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچز ڈے نائٹ کھیلنے کی تجویز کی حمایت کرتا ہوں،اس طر ز کی کرکٹ ابھی بھی تجربات کے مراحل میں ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم3 ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی تجربہ ہے۔ 48 سالہ وقار یونس نے کہاکہ خراب موسم میں میچ کا مکمل نہ ہونا مایوس کن ہے تاہم 6 دن تک ٹیسٹ میچ جاری رکھنا لمبا ہو جائیگااورمیں اس طرز کی کرکٹ میں زیادہ تبدیلیوں کا حامی نہیں ہو ں۔ساؤتھمپٹن میں پورا میچ ہوتا تو ہمارے بولرز مشکلات پیدا کرسکتے تھے ،اگلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں تبدیلی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے