English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمر اکمل کی سزا کا معاملہ،پی سی بی نے عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرلیا

القمر

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے عمراکمل کی سزا میں کمی کے خلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرلیا۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسلمان نصیر کے مطابق یہ فیصلہ خاصا مشکل اور تکلیف دہ تھا لیکن اس بار ہم نے سوچا کہ ایسا کرنا ضروری تھا۔ اینٹی کرپشن ٹربیونل نے عمراکمل کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس میں تین سال کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف عمر اکمل نے اپیل کی اورآزادانہ ایڈڈیجوکیٹرجسٹس ریٹائرڈ فقیرمحمد کھوکھر نے سزا کو کم کرکے اٹھارہ ماہ کردیا تھا۔سلمان نصیرکے مطابق پی سی بی سزا میں کمی سے خوش نہیں اوربعض اہم قانونی نکات کی تشریح ابھی تک حل طلب ہے۔ اس لیے ہم نے مناسب سمجھا کہ ثالثی عدالت سے رجوع کریں۔ اب یہ کورٹ پرمنحصر ہے کہ وہ سوئٹزرلینڈ یا کسی اورمناسب مقام پر اس کیس کی سماعت کرے۔ ہم نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ جج صرف ایک ہی ہو تاکہ اخراجات کم آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے