کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا، میزبان ٹیم کو 3 میچوں کی سیریز میں1-0 کی برتری حاصل ہے، بارش کے باعث میچ کے آخری روز صرف 38 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا، انگلش ٹیم نے پاکستان کی پہلی اننگز 236 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے تھے، محمد عباس نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔پیر کو سائوتھمپٹن میں دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا، بارش رکنے کے بعد انگلش ٹیم نے 10 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ پر پہلی اننگز شروع کی تو میزبان ٹیم نے 4 وکٹوں پر 110 رنز بنائے تھے کہ دوبارہ بارش شروع ہو گئی، طویل انتظار کے بعد جب بارش نہ تھمی تو امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا، اسطرح دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بے نتیجہ رہا۔ سبلی 32، زیک کرالی 53 اور اولی پوپ 9 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ کپتان جوروٹ 9 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، محمد عباس نے 2، شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 اگست سے شروع ہو گا۔
سائوتھیمٹن ٹیسٹ ڈرا، انگلینڈ کو 1-0سے برتری حاصل
القمر
