سائوتھمپٹن(جسارت نیوز)عادل رشیدکی انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔ لیگ اسپنر انگلش وائٹ بال ٹیم کے مستقل رکن ہیں۔ انہوں نے دو ہزار پندرہ میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیوکیا اور جنوری دو ہزار انیس میں آخری ٹیسٹ کھیلا۔ انگلش چیف سلیکٹر ایڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ عادل رشید ریڈ بال کنٹریکٹ میں ہے اور ٹیسٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف پانچ ہوم ٹیسٹ میں اسپنر ڈوم بیس اپنی کارکردگی سے متاثر نہ کرسکے۔ انگلینڈ لیگ اسپنرعادل رشید کو پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ میں موقع دینے پرغورکر رہے ہیں۔ عادل رشید انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کا مستقل اسپنر ہے۔ اس نے ایک سوتین ون ڈے میچز ایک سواکیاون وکٹیں لیں۔ بہترین بولنگ ستائیس رنز کے عوض پانچ وکٹیں رہی۔ 43ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں لیگ اسپنر نے اکتالیس کھلاڑی آٹ کیے۔ بہترین بولنگ گیارہ رنزدیکر تین وکٹیں ہے۔عادل رشیدنے پاکستان کے خلاف 2018میں دبئی میں ٹیسٹ ڈیبیوکیاتھا اورکیریئرکا آخری ٹیسٹ جنوری2019کوویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا۔ 19 ٹیسٹ میچز میں لیگ اسپنر نے 60 کھلاڑی میدان بدرکیے۔ بہترین بولنگ 49 رنز کے عوض 5 وکٹیں رہی۔ وہ2 نصف سنچریز سمیت 540رنز بھی بنا چکے ہیں۔ انگلش چیف سلیکٹر ایڈ اسمتھ نے کہا کہ عادل رشید ریڈ بال معاہدے میں شامل ہے اور اسے ٹیسٹ ٹیم میں موقع دیاجا سکتا ہے۔
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،عادل رشید کی انگلش ٹیم میں شمولیت کا امکان
القمر
