ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اظہر محمود انگلش ٹی ٹوئنٹی بولرز کو تربیت فراہم کریں گے

لندن (آئی این پی)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے اظہر محمود کی بطور کوچ خدمات حاصل کرلیں۔میزبان ملک کی سلیکشن کمیٹی نے 3 میچز کیلئے 14رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ منتخب کھلاڑیوں میں آئن مورگن(کپتان)، معین علی، جونی بیئر سٹو، ٹام بینٹم، سام بلنگز، ٹام کیورن، جو ڈینلی، لیوس گریگوری، کرس جورڈن، ثاقب محمود، ڈیوڈ میلان، عادل رشید، جیسن روئے اور ڈیوڈ ولی شامل ہیں۔انگلینڈ نے کوچنگ اسٹاف میں اظہر محمود کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، پاکستان کے سابق آل رئوانڈر بولنگ کوچ جون لیوس کی معاونت کریں گے، ہیڈ کوچ گراہم تھارپ ہوں گے، پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 28اگست سے شروع ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں