English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ آسے قومی ٹیم فتح کیلئے پر عزم

القمر

اسلام آباد(جسارت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستقبل کو پیش نظر رکھتے ہوئے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر اور ڈومیسٹک سیزن 2020-21ء کیلئے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے لیے نئے خیالات اور حکمت عملی کے حامل کوچنگ لائن اپ کا اعلان کر دیا ہے جس کا مقصد ایک فاتحانہ ماحول بنانے کے لئے کوچنگ کے معیاری اسکلز پر سرمایہ کاری کرنا ہے۔ اعلان کردہ لائن اپ میں سرفہرست نام محمد یوسف کا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے چوتھے اور ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں دوسرے بہترین بیٹسمین محمد یوسف کو لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ انہوں نے1998 سے 2010 تک مشتمل اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیرئیر کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 7530 اور ایک روزہ کرکٹ میں 9720 رنز بنائے۔ محمد یوسف کے علاوہ سابق وکٹ کیپر عتیق الزمان اور فاسٹ بولر محمد زاہد بھی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ عتیق الزمان نے1996 سے 2007 تک مشتمل اپنے کیرئیر میں ایک ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور 69 فرسٹ کلاس میچوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے سیزن 01-2000 میں وکٹوں کے پیچھے 76شکار کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔ سابق فاسٹ بولر محمد زاہد 5 ٹیسٹ، 11 ایک روزہ اور 43 فرسٹ کلاس میچوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔ محمد زاہد پاکستان کے وہ واحد ٹیسٹ کرکٹر ہیں جنہوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ان تین تقرریوں کے علاوہ مشتاق احمد پہلے سے ہی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں اسپن بولنگ کنسٹلنٹ کی ذمہ د اریاں ادا کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ چاروں کوچز کھلاڑیوں کی خامیوں کی نشاندہی کرنے اور ان میں بہتری لانے کی غرض سے قومی کرکٹ ٹیم کے سپورٹنگ اسٹاف کی معاونت بھی کریں گے۔ سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ کوچنگ میں اپنا کیرئیر شروع کرنے کا عزم ان کے لئے ایک کھلے راز کی طرح تھا تاہم انہیں اس کے لیے ایک مناسب وقت کا انتظار تھا۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً یہ ان کے لیے اپنی دوسری اننگز کو شروع کرنے کا ایک بہترین وقت ہے کیونکہ یہاں انہیں درست سمت اور اچھی نیت صاف دکھائی دے رہی ہے۔ محمد یوسف نے کہا خوشی ہے کہ انہیں یہ پیشکش کی گئی اور پرامید ہیں کہ وہ پاکستان کرکٹ کے ایک شاندار دور پر مشتمل اپنے علم اور تجربے کو نوجوان کھلاڑیوں کو منتقل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیلنج سے بھرپور ایک پرجوش ذمہ داری ہے اور وہ اسے نبھانے کے منتظر ہیں۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ان تقرریوں کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کی چھ ٹیموں کے لئے 36 کوچز کا اعلان بھی کردیا ہے۔ یہ کوچز قائداعظم ٹرافی(چار روزہ فرسٹ کلاس اور تین روزہ نان فرسٹ کلاس)، قومی ٹی ٹوئنٹی کپ (فرسٹ اور سیکنڈ الیون)، پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ(فرسٹ اور سیکنڈ الیون) اور قومی انڈر19 ٹورنامنٹ (تین روزہ اور ایک روزہ کرکٹ) میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ گرانٹ برڈ برن (ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ)، ثقلین مشتاق (ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ) اور شاہد اسلم (قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ) پر مشتمل پینل نے کوچز کی کارکردگی کو 360 ڈگری کے زاویے سے جانچنے اور تقرری کے ایک مربوط نظام کے ذریعے پرکھا۔ پینل نے اپنی سفارشات ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کو بھجوائیں، جسے بعدازاں چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے منظور کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے