English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی، میلان اورجورڈنز کی ٹیم میں واپسی

القمر

لندن (جسارت نیوز) بلے باز ڈیوڈ میلان اور فاسٹ بولر کرس جورڈن کو انجری مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے انگلینڈ کی 14 رکنی ا سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ ڈیوڈ میلان پنڈلی کی تکلیف کے باعث آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے محروم ہوگئے تھے جبکے جولائی میں جورڈن نے سرجری کرائی تھی۔ڈیوڈ میلان نے انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے نومبر 2019ء میں اپنے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ناقابل شکست سنچری اسکور کی تھی۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 اگست کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ سسیکس کے فاسٹ بولر کرس جورڈن کو 46 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حا صل ہے جس میں انہوں نے 58 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔انگلینڈ کے کسی بھی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کو ٹی ٹوئنٹی ا سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ بی بی سی ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے گا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سلیکٹر ایڈ سمتھ نے کہا کہ ہے ہم نے ٹیسٹ فارمیٹ کے کھلاڑیوں کو آرام دینے کی غرض سے کچھ موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے بھی مضبوط اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ آئرلینڈ کے خلاف ٹاپ آرڈر بلے باز جیمز ونس کو بھی ا سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ ریس ٹوپلی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ سیریز سے محروم ہوں گے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے