ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بائرن میونخ کی ٹیم 11ویں مرتبہ یوئیفا فٹ بال چیمپئنز کے فائنل میں پہنچ گئی

لزبن (جسارت نیوز) بائرن میونخ کی ٹیم 7 سال بعد 11ویںمرتبہ یوئیفا فٹ بال چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی ۔ فاتح ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد لیون کی ٹیم کو 3-0 گول سے ہرا کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ سارج ڈیوڈ گنابرے نے2 جبکے رابرٹ لیوانڈوسکی نے ایک گول ا سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ لیون کی ٹیم کوئی بھی گول ا سکور نہ کر سکی۔ لزبن کے ا سٹیڈیو ڈا لوز اسٹیڈیم میں کھیلے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں بائرن میونخ کا مقابلہ لیون کی ٹیم سے تھا جس میں 5مربتہ کی فاتح بائرن میونخ کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 گول سے ہرادیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں