کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ڈی ایم سی ساوتھ ملک محمد فیاض اعوان نے کہا ہے کے فٹبال دنیا میں سب سے زیادہ کھیلا اور دیکھاجانے والا کھیل ہے فٹبال لیاری کی پہچان اور یہاں کے نوجوان اس کھیل سے جنون کی حد تک لگائورکھتے ہیں پاکستان میں لیاری کو فٹبال کی نرسری کہا جاتا ہے ماضی میںبھی یہاں سے کئی کھلاڑیوں نے بین الاقوامی اور قومی سطح پر اپنے کھیل سے ملک کا نام روشن کیا۔ لیاری میں نئے فٹبال گرائونڈز کی تعمیر سے ہمیں مستقبل کے اسٹارز بنانے میں بہت مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ریکسرلین چاکیواڑہ لیاری میں اپنے نام سے منسوب ملک محمدفیاض فٹبال گرائونڈ کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مذکورہ مقام پر تجاوزات قائم تھیں ۔اہلیان ریکسرلین نے چیئرمین سائوتھ ملک فیاض اعوان سے تجاوزات کے خاتمے اور یہاں نوجوان فٹبالرز کیلئے فٹبال گرائونڈ تعمیرکرنے کی درخواست کی تھی جس پر ایکشن لیتے ہوئے پہلے مرحلے میں تجاوزات کاخاتمہ کیا گیا جس کے بعد محکمہ باغات سائوتھ کیجانب سے یہاں فٹبال گرائونڈ کی تعمیرکے کام کاآغاز کیا گیا جسے 10 ماہ کے عرصے میں مکمل کرلیا گیا گرائونڈ میں مصنوعی گھاس سمیت فلڈ لائٹس، پویلین اور شیڈز کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
فٹبال لیاری کی پہچان ہے،نوجوان بے حد لگائو رکھتے ہیں،فیاض اعوان
القمر
