English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپا فٹ بال کپ ٹورنامنٹ فائنل میچ آج کھیلا جائیگا

القمر

کولون (جسارت نیوز) یورپا فٹ بال کپ ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ۔ سیویلا اور انٹر میلان کی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا 49 ویں ایڈیشن کا فائنل میچ آج جرمنی میں کے رائن اینرجی اسٹیڈین ا سٹیڈیم، کولون میں کھیلا جائے گا۔ سیویلا اور انٹر میلان کی ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔ اس سے قبل سیویلا کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 گول سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی جبکے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انٹر میلان کی ٹیم نے شخٹر ڈونیٹسک کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی 5-0 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا اور شائقین کا ایک اچھا فائنل میچ دیکھنے کو موقع ملے گا۔ واضح رہے کہ سیویلا کی ٹیم اس سے قبل 5 مربتہ یہ ٹائٹل جیت چکی ہے، سیویلا کی ٹیم نے پہلی مرتبہ یورپا فٹ بال کپ کا ٹائٹل 2006ء میں جیتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے