English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوگا

القمر

نیویارک(جسارت نیوز) ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا باضابطہ آغاز آج سے امریکا کے شہر نیو یارک میں ہوگا۔ ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ2020ء (اے ٹی پی) میں مردوں کا 118 واں اور (ڈبلیو ٹی اے) خواتین کا 92 واں ایڈیشن ہو گا۔ یہ ایونٹ عام طور پر اوہائیو، سنسناٹی میں کھیلا جاتا تھا۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور مرد کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہونگے۔ ٹورنامنٹ میں مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز اسی طرح ویمنز سنگلز اور ویمنز ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ یو ایس ٹی اے کے بیلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر نیو یارک میں کھیلا جائے گا۔ گزشتہ سال ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں روس کے کھلاڑی ڈینیئل مدویدوف نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ مینز ڈبلز مقابلوں میں کروشیا کے آئیوان ڈوڈگ اور انکے سلوواکین جوڑی دار فلپ پولاسک نے ٹائٹل جیتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے