English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش شروع ہوگئی ہے۔ گلشن معمار، ایئرپورٹ، سیوک سینٹر، سرجانی ٹاؤن،گلشن اقبال، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، دستگیر، گلستان جوہر، پی آئی بی کالونی، لیاقت آباد، بہادرآباد، پی سی ایچ ایس، محمودآباد، قیوم آباد اور اطراف کے علاقوں میں موسلا دھار بارش کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ کہ ہوا کا ایک کم دباؤ مشرقی سندھ میں اور دوسرا کم دباؤ وسطی بھارت کے قریب موجود ہے، دوسسٹمز کے ملاپ سے بارش کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے۔

جاری کردہ الرٹ میں بتایا گیا تھا کہ کراچی میں 100 ملی میٹر بارشیں ہونے کی توقع ہے، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، تیز بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے، بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے 26 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی برسات کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے اور تاحال کراچی کے مختلف حصوں میں برسات اور ناقص انفرااسٹرکچر کے باعث تباہی پھیلی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب جاری کردہ الرٹ کے بعد شہر کے نواحی علاقوں سے آبادی کا انخلا شروع ہوچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے