English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی: شیخ رشید

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپوزیشن کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مردہ اور تھکی ہوئی اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شالیمار کے کرائے میں 25 اگست سے 10 فیصد کمی کی جا رہی ہے جب کہ فریٹ کی آن لائن بکنگ کا سوچ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے مزدوروں کو تنخواہ مل رہی ہے، کسی کو نہیں نکال رہے، لیکن صرف ان کو تنخواہ ملے گی جو کام کرتے ہیں، پنشن میں تاخیر ہو رہی ہے لیکن اس کے لیے کام کر رہے ہیں اور کنٹریکٹ ملازمین کو بھی مستقل کرنےجا رہے ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اے پی سی اِن کے اپنے گلے پڑ سکتی ہے، مولانا فضل الرحمان اے پی سی کا تحریری اعلامیہ چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے