ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زمبابوے نے دورہ پاکستان کے دوران اضافی میچز کی درخواست کردی

لاہور: زمبابوے کرکٹ نے پی سی بی سے دورہ پاکستان کیلئے اضافی میچز کی درخواست کر دی،زمبابوے کرکٹ ٹیم کا اکتوبر میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے دوران شیڈول کے علاوہ چند اضافی میچزکھیلنے کی درخواست کی ہے، پی سی بی نے زمبابوے کرکٹ کی درخواست پر غور شروع کر دیا۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کا اکتوبر کے تیسرے ہفتے پاکستان آنے کا امکان ہے،مہمان ٹیم پاکستان آکر دو ہفتے کا قرنطینہ کرے گی، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں