English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ کیپاکستان کے خلاف 200رنز سے بڑی8ویں شراکت

القمر

سید پرویز قیصر
پاکستان کے خلاف ساوتھمپٹن میں تیسرے ٹیسٹ میں دوسرے دن کھانے کے وقفہ تک زک کرولی اور جوز بٹلر نے5ویںوکٹ کی شراکت میں علیحدہ ہوئے بغیر246رنز جوڑلئے تھے۔ انگلینڈ کی اس وکٹ کے لئے200رنز سے بڑی دوسری اور کل ملاکر8ویں شراکت تھی۔یہ پاکستان کے خلاف اس وکٹ کی انگلینڈ کے لئے سب سے بڑی شراکت ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف سب سے بڑی شراکت332 رنز کی ہے جو اسٹیورٹ براڈ اور جوناتھن ٹروٹ کے درمیان لارڈز میں اگست2010، 8ویںوکٹ کے لئے کی تھی۔ اس اننگ میں پاکستان نے انگلینڈ کے 7 کھلاڑی102 پر آئوٹ کردیئے تھے جس کے بعد332 رنز کی شراکت کی گئی تھی۔ اسٹیوڑٹ بروڈ نے 426 منٹ میں297 گیندوں پر18 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 169 رنز بنائے تھے جو ٹیسٹ کرکٹ میںواحد سنچری اور سب سے زیادہ اسکور تھا۔ جوناتھن ٹروٹ نے 554منٹ میں383 گیندوں پر19 چوکوں کی مدد سے 184 رنز بنائے تھے جو انکا ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرا سب سے بڑا اسکور تھا۔ اس ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ایک اننگ اور225 رنز سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
مانچسٹر میں مئی2001 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں گراہم ٹھورپ اور مائیکل وارن نے تیسرے وکٹ کی شراکت میں 267 رنز جوڑے تھے جو پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے لئے دوسری سب سے بڑی شراکت ہے۔ انگلینڈ کی ووسری وکٹ15رنز پر گری تھی جس کے بعد یہ شراکت ہوئی تھی۔
انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف تیسری سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ کولین کاوڈرے اورٹیڈ ڈیکسٹر کے پاس ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے اگست 1962 میں اوول میں ہوئے ٹیسٹ میچ میںد وسری وکٹ کے لئے 248 رنز کی رفاقت کی تھی۔ انگلینڈ کا پہلا وکٹ 117 رنز پر گری تھی جس کے بعد یہ شراکت ہوئی تھی۔
پال کولنگوڈ اور السٹیرکک نے لارڈز میں جولائی 2006 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگ میں 3 وکٹ 88 رنز پر گرنے کے بعد چوتھے وکٹ کے لئے233 رنز جوڑے تھے جو پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے لئے اس وکٹ کی سب سے بڑی اور کل ملاکر چوتھی سب سے بڑی شراکت ہے۔
پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے لئے 5ویں سب سے بڑی شراکت ایلک اسٹیورٹ اور رابن اسمتھ نے کی ہے دونوں کھلاڑیوں نے جون1992 میں برمنگھم میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں تیسرے وکٹ کے لئے227 رنز جوڑے تھے۔ انگلینڈ کی دوسری وکٹ121 رنز پر گری تھی جس کے بعد یہ رفاقت ہوئی تھی۔ پال کولنگوڈ اورایون مورگن نے ناٹنگھم میں جولائی 2010 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگ میں4 وکٹ 118 رنز پر گرنے کے بعد5ویں وکٹ کے لئے219 رنز جوڑے تھے جو پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے لئے اس وکٹ کی ساوتھمپٹن ٹیسٹ سے پہلے سب سے بڑی اور کل ملاکر5ویں سب سے بڑی شراکت تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے