English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایکشن میں مشابہت،ساتھی کرکٹرز نے نسیم شاہ کی عرفیت ’’للی شاہ ‘‘رکھ دی

القمر

لاہور(جسارت نیوز) ساتھی کرکٹرز نے نسیم شاہ کی عرفیت للی شاہ رکھ دی۔آسٹریلیا کے عظیم فاسٹ بولر ڈینس للی نے 1971 سے 1984 کے درمیان 70 میچز میں 355 وکٹیں حاصل کی تھیں، ایکشن میں مشابہت کی وجہ سے ساتھی کرکٹرز نسیم شاہ کو للی شاہ پکارتے ہیں۔پیسر کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر بہت بڑے لیجنڈ ہیں، میں تو بس بولنگ کرتا ہوں، پوری کوشش اور اگر ان سے زیادہ نہیں تو ان جتنی محنت کرکے نام بنائوں گا، انھوں نے کہا کہ اسکواڈ کا سب سے چھوٹا رکن ہونے کے باعث تمام سینئر پلیئرز مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے