English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ساؤتھ ہیمٹن ٹیسٹ: انگلش کرکٹر اولی پوپ انجری کا شکار

ساؤتھ ہیمٹن: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلش کرکٹر اولی پوپ  انجری کا شکار ہوگئے۔

انگلش کرکٹر اولی پوپ پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں کندھے کی انجری کا شکارہوئے جس کے بعدان کی جگہ انگلش ٹیم کے اسسٹینٹ کوچ پال کولنگ ووڈ کو اجافی کھلاڑیوں میں شامل کرلیا ۔

پال کولنگ ووڈ کو بطور 12 ویں کھلاڑی کے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، ووڈ ضرورت پڑنے پر گراؤنڈ میں پانی لے جانے کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ ساؤتھ ہیمٹن ٹیسٹ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہو چکی ہے جبکہ میزبان انگلینڈ نے پہلی اننگز 583 رنز 8 وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کی تھی ۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کو سیریز میں شکست سے بچنے کے لیے سیریز میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے