لاہور( جسارت نیوز) لا ہور ڈویژن ٹرڈیشنل شوتوکان کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیو فرینڈز مارشل آرٹس کراٹے سینٹر لاہورکی’ ’بیلٹ پروموشن ‘ ‘ تقریب منعقدہوئی جس میں دی انٹر نیشنل اسکول آف شو ئفات لاہور کے طلبہ اور ہونہار کراٹے کھلاڑی مشعال عمران اور عبدالرافع عمران گرے بیلٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ بیلٹ پروموشن ٹیسٹ مقابلوں میں مشعال عمران اورعبدالرافع عمران کو بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر گرے بیلٹ اور خصوصی سر ٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ لا ہور ڈویژن ٹرڈیشنل شوتوکان کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ، سائوتھ ایشین کراٹے چمپئن شپ کے سلور میڈلسٹ کھلاڑی ساویل فیاض نے پاکستان کے نام ور کراٹے کوچ مہر فیاض فیروز نے مشعال عمران اورعبدالرافع عمران کو گرے بیلٹ حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ہونہارکراٹے پلیئرز مشعال عمران اور عبدالرافع عمران نے گرے بیلٹ حاصل کرنے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا کہ اب ہماری اگلی منزل بلیک بیلٹ حاصل کرنا ہے پھر ہم ما رشل آرٹ کی دُنیامیںاپنے شاندار کھیل سے پاکستان کا نام روشن کریں گے۔مشعا ل عمران او ر عبدالرافع عمران کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے والدین کی مکمل سپورٹ حاصل ہے جس کی وجہ سے ہم پڑھائی کیساتھ ساتھ کراٹے کے کھیل کو بھی وقت دیتے ہیں، ہمارے کوچ فیا ض فیروز ہمیں کراٹے کے کھیل میں آنے والی جدید تکنیک اور قوانین بارے بھی آگاہ کرتے ہیں ان کی کوچنگ کی بدولت ہمارے کھیل میں نکھار آ رہا ہے۔ کراٹے کی ہونہار کھلاڑی مشعال عمران کا کہنا تھاکہ سیلف ڈیفنس کیلئے لڑکیاں مارشل آرٹس ضرور سیکھیں، والدین اپنی لڑکیوںمیں جرات اور حوصلہ پیداکرنے جبکہ فزیکل فٹنس بہتر بنانے کیلئے انہیں مارشل آرٹ کی تربیت ضرور دلوائیں۔
مشعا ل عمران اورعبدالرافع گرے بیلٹ حاصل کرنے میں کامیاب
القمر
