ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 25اکتوبر سے ہوگی

ڈبلن (جسارت نیوز) آئرلینڈ کے سائیکلسٹ نیکولس روچے کی ٹور ڈی فرانس اور گیرو ڈی اٹالیہ ریس 2020ء کے لئے ٹیم ا سنویب میں شمولیت کی تصدیق کر دی گئی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 29 اگست سے شروع ہو رہی ہے اس سے قبل ریس کو کورونا وائرس کی وجہ سے موخر کر دیا گیا تھا۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس پہلے مئی میں شیڈول تھی جو اسی وبا کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی، اب یہ ریس 3 سے 25 اکتوبر تک شیڈول ہے۔ 32 سالہ نیکولس روچے اور انکی سنویب ٹیم فرانس جانے سے قبل آسٹریا میں سماجی رابطوں کی پاسداری کرتے ہوئے تربیت میں مصروف ہے۔ کیمپ کا سفر کرنے سے پہلے تمام سائیکل سواروں کا کوویڈ۔19 کا ٹیسٹ کیا جائیگا۔ نیکولس روچے کی ٹور ڈی فرانس میں یہ 10 ویں شرکت ہوگی، نیکولس روچے 2012ء میں ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 12 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں