کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایشین بریڈمین ظہیر عباس کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر اسپورٹس حلقوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے، وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ اور سیاحت پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد دی ہے، گزشتہ روزتہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ظہیر عباس ملک کا سرمایہ ہیں،کرکٹ کے لئے ظہیر عباس کی خدمات قابل ستائش ہیں،ظہیر عباس کا آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونا ملک کے لئے باعث فخر ہے،آئی سی سی ہال آف فیم میں پاکستانی لیجنڈز کی شمولیت بین الااقوامی سطح پر ملک کی پزیرائی ہے، اسپورٹس لیجنڈز ملک کے سفیر اور سرمایہ ہوتے ہیں، اسپورٹس بورڈ پنجاب میں وال آف فیم کا منصوبہ جلد شروع ہوجائے گا،وال آف فیم میں ملک اور صوبہ کے لیجنڈز کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی۔ پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان نے بھی ظہیر عباس کا نام آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔فواد نے کہا کہ انہوں نے ظہیر عباس سے فون پر بات کی ہے اور وہ بہت خوش ہیں کیونکہ انھوں نے 1974 میں انگلینڈ کے خلاف اوول میں ہال آف فیم میں اپنا نام پانے کے اسی دن 240 رنز بنائے تھے۔ فواد نے کہا کہ آئی سی سی کو ان کا نام ہال آف فیم لسٹ میں شامل کرنا چاہئے تھا۔ کئی سال پہلے.ظہیر ماضی میں پی وی سی اے کے زیر اہتمام میچوں میں کھیلتا تھا۔ ظہیر نے سپر ویٹرنز (اوور 60) کے کچھ میچوں میں بھی کھیلا۔1998 میں پی وی سی اے کی تشکیل سے قبل ظہیر نے 1997 میں کراچی جم خانہ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے سینیئرز میچ کے فائنل میں 90 رنز بنائے تھے۔ اس میچ کے بعد ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کی تشکیل کا خیال کیا گیا تھا۔ ظہیر ہمیشہ ہی پی وی سی اے کرکٹ سرگرمیوں خصوصا اسکول کرکٹ کی بہت تعریف کرتا رہا ہے۔کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر پروفیسر سید سراج الاسلام بخاری، کے سی سی اے زون ایک کے سابق سیکریٹری منیر قادری، پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے بانی چئیرمین سید عاصم علی قادری نے بھی ظہیر عباس کو مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایشین بریڈمین ظہیر عباس کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکبادکا سلسلہ جاری
القمر
