کوئٹہ (جسارت نیوز) بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کی مناسبت سے سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا، کورونا وائرس کی صورتحال کے بعد ایک عرصے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں ایک شاندار آغاز کیا گیا ، سائیکل ریس کا آغاز معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی میراں جان ترین نے نواںکلی بائی پاس پر کیا اور اس سائیکل ریس کا اختتام ا سپین کاریز پر ہوا۔ سائیکل ریس میں کثیر تعداد میں سائیکل سواروں نے شرکت کی۔ ایاز خان، جان عالم ، انٹرنیشنل سائیکلسٹ حبیب اللہ نے سائیکل ریس میں ججز کے فرائض سر انجام دیئے۔ سائیکل ریس کے نتائج کے مطابق عبدالواحد اول رہے، دوسری پوزیشن محمد بلاک نے حاصل کی، تیسری محمد یاسین، چوتھی اصغر علی، 5ویں رحمت اللہ، چھٹی پوزیشن ثناء اللہ اور خصوصی انعام نوشکی کے کھلاڑی محمد خالد نے حاصل کیا۔ سائیکل ریس کے اختتام پر انعامات کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی حاجی میراں جان ترین تھے۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- گوا نائٹ کلب آتشزدگی معاملہ: لوتھرا برادران کو خود سپردگی کی ہدایت، سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہائی کورٹ کا فیصلہ
- راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی کو دلت سماج جواب دے گا: راجندر پال گوتم
- ’مودی جی نے ایک ایسا منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں عوام کے حصہ میں زہر اور اڈانی کے حصہ میں امرت آئے گا‘
- سعودی عرب سے نئی دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ٹشو پیپر پر لکھا ملا ’بم‘، احمد آباد میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ
- سون ندی آبی تقسیم پر بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا، سورین-سمراٹ نے ایم او یو پر کیا دستخط