English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا تبادلہ کردیا گیا

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا تبادلہ کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو سیکرٹری بلدیاتی تعینات کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سہیل راجپوت کو کمشنر کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وزیراعلیٰ سندھ نے بھی منظوری دے دی ہے۔

سہیل راجپوت گریڈ 21 کے افسر ہیں اور حال ہی میں وفاق نے ان کی خدمات سندھ کےسپرد کی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے بعد نیب نے سیکرٹری بلدیات روشن شیخ کو عدالت سے گرفتار کیا، ان پر زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے